17 مئی 2010 - 19:30

عراق میں ہونے والے انتخابات میں ہفتہ کو جاری کیے گئے جزوی نتائج کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کی اتحادی جماعت دارالحکومت بغداد اور جنوبی صوبے کی تمام اہم نشستوں پرکامیابی حاصل کر رہی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز 18فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ابتدائی نتائج کے مطابق مالکی کی جماعت کو سیکولر عراقیہ بلاک اور عراق کے سابق وزیراعظم ایادعلاوی پر برتری برقرار ہے۔

انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آئندہ جمعرات تک متوقع ہے۔ عراق کی پارلیمنٹ میں کل نشستوں کی تعداد 325 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ دارالحکومت بغداد میں ارکان پارلیمنٹ کی 70نشستیں ممکنہ حکومت سازی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

152/